مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کو 444 دن گزر جانے کے باوجود صیہونی جارحوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی میں جاری جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں 3 فوجی مارے گئے ہیں جب کہ 3 شدید زخمی ہیں۔"
دوسری جانب القسام بریگیڈز نے ایک صیہونی پرسنل کیرئیر "ریبوٹ" سمیت مرکاوا ٹینک کو تباہ کر دیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز بدترین محاصرے کے باوجود قابض رجیم کے خلاف جوابی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔"
آپ کا تبصرہ